23 اکتوبر، 2021، 9:33 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور عفو کی در‍خواست موافقت

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور عفو کی در‍خواست موافقت

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور عفو کی در‍خواست موافقت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سےعام عدالتوں، انقلاب اسلامی عدالتوں ، فوجی اور خصوصی عدالتوں سے سزا پانے والے 3458  قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور عفو کی در‍خواست موافقت کی ہے۔

عدلیہ کے سربراہ  حجۃ الاسلام والمسلمین محسنی اژہ نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے  رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں درخواست کی تھی کہ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے متعلق مرکزی کمیشن نے 3458  قیدیوں کو سزاؤں میں کمی اور بخشش کا مستحق قراردیا ہے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی شق 11 کے تحت اس درخواست کو منظور کرلیا۔

News ID 1908612

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha